اسلحہ معاملہ: ای ڈی نے4.69 کروڑ روپے کے اثاثے کئے ضبط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 اسلحہ معاملہ: ای ڈی نے4.69 کروڑ روپے کے اثاثے کئے ضبط
اسلحہ معاملہ: ای ڈی نے4.69 کروڑ روپے کے اثاثے کئے ضبط

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

غیر قانونی اسلحہ لائسنس کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ای ڈی نے جموں و کشمیر میں چھاپے مارے۔ اس کے بعد کروڑوں روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔

اس دوران ایجنسی کو کئی مشکوک دستاویزات ملے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے چھاپے مارنے کے بعد 4 کروڑ 69 لاکھ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا ہے۔

ای ڈی نے یہ کارروائی اینٹی منی لانڈری ایکٹ کے تحت کی ہے۔

ای ڈی نے 2012 اور 2016 کے درمیان جموں و کشمیر میں مبینہ غیر قانونی اسلحہ لائسنس کے معاملے کے سلسلے میں 4.69 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ2002 (PMLA) کے تحت بینک ڈپازٹس، پلاٹوں، ​​فلیٹس اور رہائشی مکانات کو اٹیچ کرنے کے لیے ایک عارضی حکم جاری کیا گیا ہے۔

پچھلے مہینے، ایک آئی اے ایس افسر، کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (کے اے ایس) کے کچھ افسران اور سرکاری افسران اور اسلحہ ڈیلروں کے خلاف چھاپے مارنے کے بعد، ای ڈی نے کہا تھا کہ اس نے ایسے مجرمانہ دستاویزات ضبط کی ہیں جو مبینہ طور پر اسلحہ ڈیلروں کو غیر قانونی اسلحہ جاری کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔