ای ڈی کی کارروائی: پی ایم ایل اے معاملے میں دو گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-06-2022
 ای ڈی  کی کارروائی:  پی ایم ایل اے معاملے میں دو گرفتار
ای ڈی کی کارروائی: پی ایم ایل اے معاملے میں دو گرفتار

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز منی لانڈرنگ کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے تقریباً 19 جعلی ہندوستانی اداروں کا استعمال کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے 425 کروڑ روپے ہندوستان سے باہر بھیجے۔

ای ڈی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت وکاس کالرا اور سدھانت گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے 13 جون2022 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات پنجاب نیشنل بینک کی جانب سے 19 اداروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع کی جنہوں نے اپنی منٹ اسٹریٹ، چنئی برانچ میں اکاؤنٹس کھولے اور چھ ماہ کی مدت میں ہانگ کانگ اور یو اے ای میں مختلف اداروں کو 425 کروڑ روپے بھجوائے۔

ای ڈی کے اہلکار نے کہا کہ تصدیق کرنے پرکسی ہندوستانی اداروں کا وجود نہیں پایا گیا اور اصل فائدہ اٹھانے والے ہندوستان سے باہر اداروں کے پروموٹر ڈائریکٹر پائے گئے۔

اس سلسلے میں وکاس کالرا نے ہانگ کانگ میں تین اداروں کو شامل کیا تھا۔ وہ واحد ڈائریکٹر تھے اور اسے 18.95 کروڑ روپے کی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔

اسی طرح سدھانت گپتا نے ہانگ کانگ میں ایک ادارہ بنایا، جس کا استعمال کرتے ہوئے 2.5 کروڑ روپے کی لانڈرنگ کی گئی۔

دونوں ملزمان کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی کے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ اسے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے اور عدالت سے درخواست کی کہ اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔