بجٹ پر ردعمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-02-2021
ماہر معاشیات وقار انور کا بجٹ پر ردعمل
ماہر معاشیات وقار انور کا بجٹ پر ردعمل

 

ماہر معاشیات وقار انور     WAQAR ANWAR

عام بجٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے معروف ماہر معاشیات وقار انور نے کہا کہ انکم ٹیکس کے شعبے میں واضح اصلاحات کی گئیں ہیں- اس کا عوام پرمثبت اثرہوگا -انہوں نے مزید کہا کہ کئی دقت طلب چیزوں ک آسان بنانے کی کوشش کی گئی ہے- اسی طرح مسلمانوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ حالانکہ ابھی اس سلسلےمیں کوئی بڑی تبدیلی سامنے نہیں آئی ہے- البتہ صحت کے شعبے میں کئی اہم قدم اٹھائے ہیں جن کا مستقبل میں عوام کو فائدہ پہنچے گا- ٹیکسٹائل پارک کے اعلان پر وقار صاحب نے کہا کہ یہ حکومت کا ایک اچھا قدم ہے- اگر اس پر صحیح طریقے سے کام کیا گیا تو اس کا فائدہ خصوصاً بنکر صاحبان کو پہنچے گا اور اس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے- سینئر سٹیزن کے لئے جن کی عمر 75 سال ہو چکی ہے انہیں آئ ٹی آر سے مستثنیٰ قرار دینے کا انہوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

 

 

 (سی اے)سراج احمد SIRAJ AHMED

 میرے خیال میں انکم ٹیکس کے اعتبار سے یہ بجٹ بہت اہم رہا ہے۔ ٹیکس کے سیلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر بہت مثبت ہے۔ عوام کو کم سے کم  انکم ٹیکس کے زمرے میں سکون ملا ہے