یوپی: پہلے مرحلے کے اسمبلی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-01-2022
یوپی: پہلے مرحلے کے  اسمبلی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری
یوپی: پہلے مرحلے کے اسمبلی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری

 

 


آواز دی وائس، لکھنو

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

کمیشن کی جانب سے عوامی نمائندگی قانون کے تحت نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے ساتھ ہی امیدواروں کی جانب سے نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 جنوری تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ 24 جنوری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 27 جنوری مقرر کی گئی ہے۔

جب کہ ووٹنگ 10 فروری کو ہوگی۔ کورونا بحران کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کی مدت میں توسیع کرکے ایک گھنٹے کردیا گیا ہے۔

اس کے تحت صبح 7:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں مغربی اتر پردیش کے شاملی، میرٹھ، مظفر نگر، باغپت، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، علی گڑھ اور گوتم بدھ نگر اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔