پوربی دلی فساد:مسجدمیں آتشزدگی جانچ پرپولس کی سرزنش

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-04-2021
مسجد میں آتشزدگی کا فائل فوٹو
مسجد میں آتشزدگی کا فائل فوٹو

 

 

نئی دہلی:دلی کے ایک کورٹ نے آج دہلی پولیس کی سرزنش کردی۔ معاملہ شمال مشرقی دہلی میں پچھلے سال فروری میں ہوئے فسادات کاہے۔اس دوران ایک مسجد کو نذر آتش کرنے کی تحقیقات کے معاملے میں کیا۔ عدالت نے مدینہ مسجدکو نقصان پہنچانے کے معاملے میں جانچ میں ’’جلدبازی ‘‘نہ کرنے کے سبب سرزنش کی۔

عدالت نے سماعت کی اگلی تاریخ پراسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کابھی حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ اور ایف آئی آر کی اصل ڈی ڈی (ڈیلی ڈائری) داخل کرنے کو کہا تھا جس میں پولیس نے آتشزدگی سے متعلق شکایت درج کرنے کا دعوی کیا تھا۔

عدالت نے محسود کیا کہ افسر نے اس معاملے کی تفتیش نہیں کی ہے اور اس سے تفتیش میں پولیس کا منفی رویہ ظاہر ہوا۔ واضح ہوکہ پچھلے سال 25 فروری کو ، شورش پسندوں نے علاقے میں بجلی کاٹنے کے بعد شیو وہار میں واقع مسجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور اندر موجود ایل پی جی کے دو سلنڈروں کو آگ لگا دی تھی ، جس سے ایک دھماکا ہوا تھا۔ مبینہ طور پر کچھ مقامی لوگوں نے مسجد کے اوپر ایک بھگوا جھنڈا لگادیا تھا۔