بلیک فنگس کی دوا بیرون ملک سے منگوائی جاۓ: ڈاکٹر نریش کمار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ڈاکٹر نریش کمار
ڈاکٹر نریش کمار

 

 

نئی دہلی

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر نریش کمار نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے بعد ملک بھر میں سیاہ فنگس کی نئی بیماری اب لوگوں کے لئے مہلک ثابت ہورہی ہے اور یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ملک میں دوا نہیں ہے۔

ڈاکٹر نریش کمار نے جمعرات کے روز مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے علاوہ کالی فنگس کی بیماری پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور ملک میں اس کے علاج کے لئے کافی مقدار میں دوا دستیاب نہیں ہے، جس کے پیش نظر بیرون ملک سے فوری طور پر دوائیں درآمد کرکے دہلی اور دیگر ریاستوں میں تقسیم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں ٹیکے کی بھی بہت قلت ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )