ڈی آر ڈی او نے کیا میزائل سسٹم ایس ایف ڈی آر بوسٹر فائرکا کامیاب تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-04-2022
ڈی آر ڈی او نے کیا میزائل سسٹم ایس ایف ڈی آر بوسٹر فائرکا کامیاب تجربہ
ڈی آر ڈی او نے کیا میزائل سسٹم ایس ایف ڈی آر بوسٹر فائرکا کامیاب تجربہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے جمعہ کو میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس سے میزائل سپرسونک رفتار سے کہیں زیادہ فاصلے پر ہوائی جہاز کے خطرات کو روکنے کے قابل بنائے گا۔

'سالڈ فیول ڈکٹیڈ ریم جیٹ' (SFDR) بوسٹر کو اوڈیشہ میں چاندی پور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (ITR) سے ٹیسٹ فائر کیا گیا۔

اس ایف ڈی آرون کے کامیاب ٹیسٹ سے DRDO کو ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائر پاور کی رینج بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وہیں 2 SFDR پر مبنی نظام ایک میزائل کو سپرسونک رفتار سے ہوائی خطرات کو روکنے کے قابل بنائے گا جو بہت فاصلے پر موجود ہیں۔

ہندوستان روس کے ساتھ مل کر 2013 سے اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ ایس ایف ڈی آر کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔ اس پیچیدہ میزائل سسٹم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مشن کے تمام مقاصد کو پورا کیا۔ وزارت دفاع کے مطابق اس نظام کی درست کارکردگی کی تصدیق ٹیلی میٹری، ریڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم جیسے کئی آلات سے جمع کیے گئے ڈیٹا سے ہوئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ ایس ایف ڈی آر کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، حیدرآباد نے دیگر ڈی آر ڈی او لیبارٹریوں جیسے آر سی آئی، حیدرآباد اور ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیبارٹری، پونے کے تعاون سے تیار کیا ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایس ایف ڈی آر کے کامیاب ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے ملک میں اہم میزائل ٹیکنالوجی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ سسٹم کے ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور جانچ میں شامل ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جی ستیش ریڈی نے کہا کہ ایس ایف ڈی آر کی کامیاب جانچ کے بعد، ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائر پاور کو بڑھایا جا سکتا ہے۔