چوبیس گھنٹے کے اندر ’پرلے‘ میزائیل کا دوسراکامیاب تجربہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-12-2021
چوبیس گھنٹے کے اندر ’پرلے‘ میزائیل کا دوسراکامیاب تجربہ
چوبیس گھنٹے کے اندر ’پرلے‘ میزائیل کا دوسراکامیاب تجربہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے (ڈی آرڈی او) نے اندرون ملک ہی تیارکردہ زمین سے زمین پر مارکرنے والی ’پرلے‘ میزائیل کا جمعرات کو مسلسل دوسراکامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ اڈیشہ میں ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام جزیرے سے مسلسل دوسرے دن کیاگیا۔

 

خیال رہے24 گھنٹے کے دوران یہ دوسرا کامیاب تجربہ ہے۔

بدھ کو اس میزائیل کا پہلا تجربہ کیا گیا تھا۔ٹیسٹ کے دوران میزائیل نے اپنے مشن کے تمام اہداف کو مکمل کیا۔ اس ٹیسٹ سے میزائیل دونوں کانفگریشن میں کامیابی کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔

آج کے ٹیسٹ میں، پرلے کو بھاری پے لوڈ اور مختلف دوری کے لئے فائر کیا گیا اور اس کا ہدف درست تھا۔ اس دوران کئی آلات سے میزائل کی نگرانی کی گئی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ٹیسٹ میں شامل سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔