ڈی آر ڈی او نے کنٹرولڈ ائر ڈیلیوری سسٹم کی صلاحیت کا کیامظاہرہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ڈی آر ڈی او نے کنٹرولڈ ائر ڈیلیوری سسٹم کی صلاحیت کا کیامظاہرہ
ڈی آر ڈی او نے کنٹرولڈ ائر ڈیلیوری سسٹم کی صلاحیت کا کیامظاہرہ

 

 

نئی دہلی: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے ایک کنٹرولڈ ایریل ڈیلیوری سسٹم کے ذریعے 500 کلوگرام وزن لے جانے کی اپنی صلاحیت کا کامیابی سے مظاہرہ کیا ہے۔

یہ ٹیسٹ فلائٹ ڈی آر ڈی او کی آگرہ میں واقع لیبارٹری اے ڈی آر ڈی ای نے کی تھی اور اس کے تحت 500 کلوگرام کے پے لوڈ کو دوسری جگہ پر لے جایا گیا۔ مالپورہ کے ڈراپ زون میں 5000 میٹر کی بلندی سے آزمائشی پرواز کے دوران طریقہ کار کا کامیابی کے ساتھ مظاہرہ کیا گیا۔

اسے ایئر فورس کے کارگو طیارے اے این 32 سے پیرا ڈراپ کیا گیا اور پھر خودکار موڈ میں پہلے سے طے شدہ لینڈنگ پوائنٹ پر لے جایا گیا۔ فوج اور فضائیہ کے گیارہ چھاتہ برداروں نے ہوا میں اس کا پیچھا کیا اور اس کے ساتھ نیچے اترے۔

یہ سسٹم 500 کلوگرام تک کے پے لوڈ کو پہلے سے طے شدہ مقام تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں ریم ائر پیراشوٹ (آر اے پی) کی تدبیر کی صلاحیتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اپنی پرواز کے دوران تمام ضروری معلومات کے لیے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔

سی اے ڈی ایس اپنی الیکٹرانکس یونٹ کے ساتھ آپریٹنگ کنٹرول سسٹم کے ذریعے متعین ہدف کی جگہ کی طرف اپنی اڑان کو خودکار طریقے سے چلاتا ہے۔ یہ آزمائشی ٹسٹ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت کی گئی تھی۔ (ایجنسی )