بہار مدرسہ بورڈ سے پاس کرنے والاطلبہ کے لئے کھلےمدینہ یونیورسٹی کے دروازے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
بہار مدرسہ بورڈ سے پاس کرنے والاطلبہ کے لئے کھلےمدینہ یونیورسٹی کے دروازے
بہار مدرسہ بورڈ سے پاس کرنے والاطلبہ کے لئے کھلےمدینہ یونیورسٹی کے دروازے

 

 

سراج انور پٹنہ

وہ طلباء جنہوں نے بہار مدرسہ بورڈ سے مولوی یعنی انٹر کے مساوی امتحان پاس کیا ہے اب مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکیں گے۔۔یہ پہلا موقع ہے جب مولوی پاس طلبہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے جائیں گے۔ یہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری کی پہل اور محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

اس سلسلے میں بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کی پیر کو دہلی میں سعودی سفیر سے ملاقات طے ہے۔ متعلقہ خط بھی دیا جائے گا۔ معلوم ہونا چاہیے کہ مدینہ یونیورسٹی کی فاضل فقہ ڈگری کو بہار مدرسہ بورڈ نے تسلیم کیا ہے۔

جس طرح بہار سمیت ملک کے 23 مدارس سے پاس ہونے والے طلباء کو بہار کے مدارس میں داخلہ ملتا ہے ، اسی طرح مدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پاس ہونے والے طلباء بھی بہار کے مدارس میں اساتذہ بن سکیں گے۔

واضح پوکہ مدرسہ پہلے جیسا نہیں ہے جہاں صرف دینی تعلیم دی جاتی تھی،اب یہاں مدرسے کے بچے بھی کمپیوٹر چلا رہے ہیں اور جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مدارس اسلامیہ کی پوری شکل بدل گئی ہے۔

awazurdu

تبدیلی کے اس عمل میں بہار ریاستی مدرسہ تعلیمی بورڈ کابھی ڈنکا بج رہا ہے۔

بہار مدرسہ بورڈ نے کلاس 1 سے 8 تک ایس سی ای آر ٹی (اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) اور این سی اے آر ٹی (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) نصاب نافذکیا ہے جب کہ بہار کے 4000 اساتذہ مدارس 7 ویں پے کمیشن کے تحت تنخواہ پارہے ہیں۔

تمام مدارس میں ڈریس کوڈ لاگو ہے۔ تمام طلباء کو مڈ ڈے میل ملتا ہے۔ مدرسہ بورڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ تمام بورڈ کا کام آن لائن کیا جا رہا ہے۔

کئی ریاستوں سے سخت مقابلے میں بہار مدرسہ بورڈ نمبر ون بن گیاہے۔

گجرات مرکزی وزارت اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کی موجودگی میں دہلی کے ہیبی ٹیٹ سنٹر میں یوپی ، کیرالہ ، کرناٹک ، اڈیشہ ، راجستھان کے علاوہ بہار مدرسہ بورڈنے اپنی پریزنٹیشن دی۔اس میں بہار مدرسہ بورڈ کے کام کو سراہا گیا۔ وزارت نے اسے ملک کے مدرسہ بورڈ کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔اس موقع پر چیئرمین عبدالقیوم انصاری موجود تھے۔