افغانستان کی طالبان حکومت کیسی ہوگی کچھ کہا نہیں جاسکتا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-09-2021
 افغانستان کی طالبان حکومت کیسی ہوگی کچھ کہا نہیں جاسکتا
افغانستان کی طالبان حکومت کیسی ہوگی کچھ کہا نہیں جاسکتا

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 جنگ زدہ ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں کس قسم کی حکومت بن سکتی اس تعلق سے حکومت ہند نے کچھ نہیں کہا ہے۔

وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں، ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم کسی بھی تفصیلات یا نوعیت سے واقف نہیں ہیں کہ افغانستان میں کس قسم کی حکومت بن سکتی ہے۔

 خیال رہے کہ ہندوستان نے منگل کو طالبان کے ساتھ اپنا پہلا باضابطہ رابطہ قائم کیا۔

قطر میں ہندوستانی سفیر دیپک متل نے دوحہ میں ہندوستانی سفارتخانہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس استان کزئی سے ملاقات کی تھی۔

ہندوستان اور طالبان نے افغانستان میں ہندوستانیوں بالخصوص اقلیتوں کی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

 متل نے طالبان پر زور دیا کہ افغان سرزمین کو بھارت کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونی چاہئے۔

طالبان سے مزید مذاکرات کے بارے میں پوچھے جانے پر باگچی نے کہا کہ یہ ہاں اور نہیں کی بات نہیں ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہو۔

باگچی نے اس بات کو بھی دہرایا کہ ہندوستان کی ترجیح کابل میں ہندوستانی شہری  کی حفاظت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابل ابھی تک کھلا نہیں ہے اور وہ انخلاء کے عمل کے دوبارہ شروع ہونے تک انتظار کریں گے۔