اُترپردیش میں 23 اضلاع سیلاب سے متاثر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-08-2021
اُترپردیش میں 23 اضلاع سیلاب سے متاثر
اُترپردیش میں 23 اضلاع سیلاب سے متاثر

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

 ریاست اُترپردیش کے 23 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں، لیکن پریاگ راج، وارانسی، بھدوہی غازی پور اور بلیا میں صورتحال زیادہ سنگین ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ورانسی ضلع کا دورہ کیا، جو گنگا اور ورنا دریاوں میں پانی چڑھنے کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ '

اِدھر وزیراعظم نریندرمودی نے بھی دو دِن پہلے اَپنے پارلیمانی حلقے میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کیا اور صورتحال کا اندازہ لگانے کی غرض سے ایک کشتی کے ذریعہ راج گھاٹ سے پرانا پُل تک کاسفر کیا۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کے ذریعہ قائم ریلیف کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے کےلئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انھوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ وقت پر امداد پہنچائیں۔

وزیراعلیٰ نے گنگا دریا میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے بھدوہی، مرزاپور اور چندولی ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ریاست میں تمام دریا طغیانی پر ہیں اور سیلاب سے لگ بھگ دو ہزار گاووں پر اثر پڑا ہے۔