آمدنی سے زائد اثاثے کا معاملہ : ڈی آئی جی رونق علی گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
ڈی آئی جی رونق علی
ڈی آئی جی رونق علی

 

 

آواز دی وائس، گوہاٹی

ریاست آسام کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (بارڈر) رونق علی ہزاریکا آمدنی زائد اثاثہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے 9 بار بغیر اجازت بیرون ممالک اسفار کئے ہیں۔

انہیں منگل کے روز وزیر اعلیٰ کے خصوصی ویجیلنس سیل نے غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ہزاریکا ایک آئی پی ایس افسر ہیں۔ انہوں رواں برس حکومت کی پیشگی اجازت کے بغیر متعدد غیر ملی اسفار کئے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، اسپیشل ویجیلنس سیل روزی کلیتا کی قیادت میں ایک ٹیم نے ہزاریکا کو گوہاٹی کے ہینگراباری میں واقع اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1992 میں آسام پولیس سروس میں شامل ہونے والے ہزاریکا کے پاس غیر منقولہ اور منقولہ اثاثے تھے ، جو 1992 سے 2021 کے عرصے کے دوران ان کے معلوم ذرائع آمدنی سے غیر متناسب ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے کہ پولیس افسر نے اپنے دو بچوں کی تعلیم پر 1.74 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔

ہزاریکا کی بین الاقوامی سفری تاریخ اکٹھی کی گئی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے قابل اختیار اتھارٹی کی اجازت کے بغیر9 مرتبہ بیرونی سفر کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اپنے تنخواہ کے اکاؤنٹ کے علاوہ ، افسر اور اس کے خاندان کے ممبران کے بینک اکاؤنٹس ایکسس بینک کے ساتھ ، یس بینک کے پاس بڑی مقدار میں نقد رقم جمع پائی گئی۔

وہ 2019-2021 کی مدت کے دوران بون گائی گاؤں ضلع میں تعینات تھے۔