دیوے گوڑا صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گے: کمارسوامی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-06-2022
 دیوے گوڑا صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گے: کمارسوامی
دیوے گوڑا صدارتی انتخاب نہیں لڑیں گے: کمارسوامی

 

 

بنگلورو، کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ ان کے والد اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا صدر کے عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گے۔

کمارسوامی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر دیوے گوڑا کے صدر کے عہدہ کے لئے انتخاب لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ کرناٹک میں جے ڈی (ایس) کی آزاد حکومت بنانا چاہتے ہیں اور یہی ان کا مقصد ہے۔

اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر نیشنلسٹ کانگریس کے سپریمو شرد پوار اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے صدر کے عہدے کے لیے مقابلہ کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی طرف سے 15 جون کو صدارتی انتخاب کے لیے بلائی گئی اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ بے نتیجہ رہی، حالانکہ مسٹر کمارسوامی نے اشارہ دیا کہ اس سلسلے میں 20 جون کو ایک اور میٹنگ ہو سکتی ہے۔

موجودہ صدر رام ناتھ کووند کی میعاد 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے قبل صدارتی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا۔ نئے صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے اور ووٹوں کی گنتی 21 جولائی کو ہوگی۔

فی الحال کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنے امیدواروں کو فائنل نہیں کیا۔ تاہم، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پارٹی صدر جے پی نڈا کو متفقہ طور پر امیدوار تلاش کرنے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ہموار انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بی جے پی نے جل شکتی وزیر گجیندر شیخاوت کی صدارت میں 14 رکنی انتظامی ٹیم تشکیل دی ہے۔