دیوبا نےادا کیا مودی کا شکریہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 12-03-2022
دیوبا نےادا کیا مودی کا شکریہ
دیوبا نےادا کیا مودی کا شکریہ

 

 

آواز دی وائس،کٹھمنڈو/نئی دہلی

ہندوستان نے اب تک چھ نیپالی شہریوں کو جنگ زدہ یوکرین سے نکال لیا ہے۔

کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق، چار نیپالیوں کو ہفتے کے روز یوکرین سے واپس لایا گیا تھا جب کہ دو کو اس سے قبل ہندوستان نے وہاں سے نکالا تھا۔

نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے آج نیپالی عوام کی مدد کرنے پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر دیوبا نے ٹویٹر پر لکھا ’’آپریشن گنگا کے ذریعے نیپالی شہریوں کو واپس لانے میں مدد کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند کا شکریہ‘‘۔

 

جرمنی میں نیپال کے سفیر رام کاجی کھڑکا کے مطابق، جنہیں یوکرین کی دیکھ بھال کے لیے بھی منظوری حاصل ہے، یوکرین سے نیپالی شہریوں کا انخلا تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

مسٹر کھڑکا نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے اب تک کل 580 نیپالی شہری یوکرین سے باہر آچکے ہیں۔ لیکن کسی نے بھی ان کی وطن واپسی کے لیے نہیں کہا۔

اب تک ہمارے پاس 466 نیپالی پولینڈ پہنچ چکے یں، 78 سلوواکیہ، 88 رومانیہ اور 8 ہنگری پہنچ چکے ہیں۔ مسٹر کھڑکا کے مطابق بہت کم لوگوں نے نیپال واپس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور صرف چھ ہی نیپال کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا “باقی نیپالی اس وقت مختلف یورپی ممالک میں رہ رہے ہیں اور ان میں سے کچھ پرتگال پہنچ چکے ہیں۔ 38 نیپالیوں میں سے جو اب یوکرین کے شہری ہیں، آٹھ نے ملک چھوڑ دیا ہے۔