راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں ڈسٹرائر بحری جہاز بحریہ کے حوالے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں ڈسٹرائر بحری جہاز بحریہ کے حوالے
راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں ڈسٹرائر بحری جہاز بحریہ کے حوالے

 

 

ممبئی: مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج ممبئی میں ایک تقریب کے دوران دیسی ساختہ ڈسٹرائر آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو ہندوستانی بحریہ کے حوالے کی.

اس موقع پر نیوی مژگاؤں ڈاک یارڈ کے سینئر افسران بھی موجود تھے 163 میٹر لمبا اور 7400 ٹن بوجھ اٹھانے والا یہ جہاز مژگاؤں ڈاک یارڈ میں تیار کیا گیا ہے اور اس کے 75 فیصد پرزے دیسی ہیں

ممبئی ڈاک یارڈ میں منعقدہ تقریب میں مسٹر سنگھ نے مژگاؤں ڈاک یارڈ کے افسران، ان کے ساتھیوں اور آئی این ایس وشاکھاپٹنم کو چلانے میں مصروف بحریہ کے کمانڈروں اور ملاحوں کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مسٹر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ میں اس موقع پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور حکومت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔