دارالعلوم دیوبند اورجمعیۃ علماء ہند ہندوستان کی تحریک آزادی کا لازمی جز: مولانا ارشد مدنی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی

 

-جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ ہندوستان کی جنگ آزادی کی تاریخ  دارالعلوم دیوبند اورجمعیۃ علماء ہند کی خدمات کے تذکرے کے بغیر ادھوری ہے

ان تاثرات کا اظہارانہوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر جاری ایک مضمون میں کیا-

انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی ہی نہیں ملک کی کوئی بھی تاریخ ہندوستان کے علمائے کرام کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، خواہ وہ ملی یا قومی قیادت و سیادت ہو یا آزادیئ وطن کے لئے میدان جنگ، کسی تحریک کی قیادت ہو یا پھر کسی مصیبت اور پریشانی کے وقت میں لوگوں کی مدد و غمگساری، ہر میدان میں علماء نے اہم کارنامے انجام دئے ہیں اور حکومتِ وقت کے سامنے سینہ سپر ہوکر حق اور سچ بات رکھی ہے۔