مسجدمنہدم کر،پارک کا سنگ بنیاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
پارک کا سنگ بنیاد
پارک کا سنگ بنیاد

 

 

لکھنو

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کے احاطے میں واقع مسجد غریب نواز کی جگہ پر پارک کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

اس پارک کو سواتنترتا سنگرام اسمارک بال ادیان کا نام دیا گیا ہے۔

جمعرات کو متعلقہ اسمبلی حلقے کے رکن ستیش کمار شرما نے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کر دیا ہے۔ مسجد غریب نواز کو رام سنیہی گھاٹ تحصیل انتظامیہ نے گزشتہ ماہ مسمار کر دیا تھا اور راتوں رات مسجد کا ملبہ ہٹوا کر اس جگہ کو میدان میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی اس کاروائی کے خلاف علماءمسلمان اور حزب اختلاف کی پارٹیوں نے احتجاج بھی کیا تھا۔ خبر کے مطابق پارک کے جس پتھر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا ہے، اس پر لکھا گیا ہے کہ "سواتنترتا سنگرام اسمارک بال ادیان" جو کہ تحصیل کالونی میں رہنے والے ملازمین کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔

پارک کے سنگِ بنیاد کے وقت سی ڈی او ایکتا سنگھ سمیت تحصیل کے تمام اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔(ایجنسی ان پٹ)