ہندوستانی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے:مودی کے’من کی بات‘

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2022
ہندوستانی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے:مودی کے’من کی بات‘
ہندوستانی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے:مودی کے’من کی بات‘

 

 

نئی دہلی: پانچ ریاستوں میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد پی ایم مودی نے پہلی بار من کی بات پروگرام کیا۔ 'من کی بات' میں پی ایم نریندر مودی نے ہندوستان کی صلاحیتوں سے روشناس کرایا ہے۔

پی ایم نے کہا کہ کبھی ہندوستان سے برآمدات کا حجم 100 ارب، کبھی 150 ارب ہوتا تھا، آج ہندوستان 400 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

پی ایم نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان میں بنی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ صرف بڑے لوگ ہی حکومت کو مصنوعات بیچ سکتے ہیں، لیکن گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس پورٹل نے اسے بدل دیا ہے۔ یہ ایک نئے ہندوستان کی روح کی عکاسی کرتا ہے۔

پی ایم نے پروگرام کے دوران کہا کہ ہمارے ملک نے 30 لاکھ کروڑ کی برآمد کی ہے جو تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ برآمدی ہدف ہندوستان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دنیا میں ہندوستانی اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ایک زمانے میں ہندوستان سے برآمدات کا اعداد و شمار 100 ارب ہوتا تھا، کبھی 150 بلین تک۔ لیکن آج بھارت 400 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ ہندوستان میں بنی اشیاء کی مانگ بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں آیورویدک ادویات کی پیداوار ایک لاکھ 40 ہزار کروڑروپے تک پہنچنے پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے آیوش کے میدان میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس سے آج اپیل کی کہ وہ اپنے پورٹل میں نہ صرف انگریزی بلکہ اقوام متحدہ کی تمام تسلیم شدہ زبانوں میں بھی مواد ڈالیں تاکہ ہندوستانی علم اور مصنوعات دنیا کے گوشے گوشے میں چھاجائے۔

آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے 87ویں شمارے میں مسٹرمودی نے کہا کہ ہماری ثقافت میں ہر ایک کی سو سال کی صحت مند زندگی کی خواہش کی جاتی ہے۔ ہم 7 اپریل کو 'ورلڈ ہیلتھ ڈے' منائیں گے۔ آج پوری دنیا میں صحت کے تعلق سے ہندوستانی سوچ، چاہے وہ یوگا ہو یا آیوروید، اس کے تئیں رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

ابھی آپ نے دیکھا ہوگا کہ گزشتہ ہفتے ہی قطر میں ایک یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 114 ممالک کے شہریوں نے حصہ لیا اور نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ اسی طرح آیوش انڈسٹری کا بازار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 6 سال پہلے آیوروید سے متعلق ادویات کا بازار تقریباً 22 ہزار کروڑ کا تھا۔

آج آیوش مینوفیکچرنگ انڈسٹری تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے تک پہنچ رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس شعبے میں امکانات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اسٹارٹ اپ کی دنیا میں بھی آیوش توجہ کا موضوع بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں آیوش کے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹارٹ اپ ہے-

کپیوا ۔ اس کے نام میں ہی اس کا مطلب پوشیدہ ہے۔ اس میں 'کا' کا مطلب ہے-کف، پی کا مطلب ہے - پت اور 'وا' کا مطلب ہے - وات۔ یہ اسٹارٹ اپ ہماری روایات کے مطابق صحت مند کھانے کی عادات پر مبنی ہے۔ ایک اور اسٹارٹ اپ نیروگ اسٹریٹ بھی ہے جو آیوروید ہیلتھ ایکو سسٹم میں ایک منفرد تصور پر مبنی ہے۔

اس کا ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم دنیا بھر کے آیورویدک ڈاکٹروں کو براہ راست لوگوں سے جوڑتا ہے۔ 50 ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اس سے وابستہ ہیں۔ اسی طرح، آتریا انوویشن ایک ہیلتھ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ ہے جو کلی صحت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔

ایکزوریل نے نہ صرف اشوگندھا کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے بلکہ اعلیٰ معیار کی پیداوار کے عمل پر بھی کثیرمقدارمیں سرمایہ کاری کی ہے۔ کیورویدا نے جڑی بوٹیوں کی جدید تحقیق اور روایتی علم کے امتزاج سے مجموعی زندگی کے لیے فوڈ سپلیمنٹس بنایا ہے۔