جموں وکشمیر: 6 جولائی کو حد بندی کمیشن کا دورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
جموں وکشمیر میں نئی حد بندی
جموں وکشمیر میں نئی حد بندی

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

جموں و کشمیر میں سیاسی ہلچل کے دوران ایک اور بڑا قدم اٹھایا جارہا ہے۔ جس کےلئے نئے سات اسمبلی حلقوں کے قیام کے متعلق سابق جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں حدبندی کمیشن جولائی 6 تا 9 تاریخ کو یونیئن ٹریٹری کا دورہ کر رہا ہے۔ کمیشن دورے کے دوران جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔

کمیشن کی چیئرمین رنجنا دیسائی، چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر، اسٹیٹ الیکشن کمشنر جموں و کشمیر یونیئن ٹریٹری کے کے شرما اس دورے کے دوران ان نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے-

دو برس قبل 5 اگست 2019 کو آئین ہند دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد ریاست جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں تبدیل کر دیا گیا۔

رواں ماہ 24 جون 2021 کو جموں و کشمیر کے مختلف سیاست داں وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر دہلی آئے تھے اس کے بعد وزیرداخلہ نے بیان دیا تھا کہ جموں و کشمیر میں پہلے حد بندی طے کی جائے گی اس کے وہاں انتخابات ہوں گے۔

جموں و کشمیر میں نئے سات اسمبلی حلقوں کے قیام کے متعلق سابق جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی کی سربراہی میں حدبندی کمیشن جولائی 6 تا 9 تاریخ کو یونیئن ٹریٹری کا دورہ کر رہا ہے۔

کمیشن دورے کے دوران جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔کمیشن کی چیئرمین رنجنا دیسائی، چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر، اسٹیٹ الیکشن کمشنر جموں و کشمیر یونیئن ٹریٹری کے کے شرما اس دورے کے دوران ان نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے-

واضح رہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت یو ٹی میں سات مزید اسمبلی حلقوں کے قیام کے لیے حدبندی کمیشن قائم کیا ہے- ۔۔۔۔۔