دہلی میں گرمی سے جلد ملے گی راحت، بارش کے امکانات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-04-2022
دہلی میں گرمی سے جلد ملے گی راحت، بارش کے امکانات
دہلی میں گرمی سے جلد ملے گی راحت، بارش کے امکانات

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

قومی راجدھانی دہلی میں منگل کو گرم لہر برقرار رہی، حالانکہ اگلے دو دنوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، جس سے لوگوں کو راحت ملے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا ’’دہلی میں بدھ اور جمعرات کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کے ساتھ آسمان عام طور پر ابر آلود رہنے کی امید ہے‘‘۔ دریں اثنا، قومی راجدھانی میں آج تقریباً 42.6 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو مہینے کا ساتواں گرم ترین دن رہا، جس سے اس سال اپریل گرم ترین مہینہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ منگل اور بدھ کو پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ، دہلی، شمالی راجستھان اور مغربی اترپردیش میں 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

ملک کے دیگر حصوں جموں ڈویژن کے مختلف حصوں ہماچل پردیش، اتر پردیش اور بہار کے الگ الگ حصوں میں پیر کو اور پنجاب، ہریانہ-چنڈی گڑھ، دہلی، شمالی راجستھان، مدھیہ پردیش، ودربھ اور گنگا مغربی بنگال میں پیر اور منگل لو کے حالات رہے۔

اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ میں پیر کو لو کی صورتحال رہی اور بدھ کو بھی ریاست میں لو چلنے کا امکان ہے۔