دہلی فسادات: ملزم سلیم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-03-2022
دہلی فسادات: ملزم سلیم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد
دہلی فسادات: ملزم سلیم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

عدالت نے دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس کے ملزم محمد سلیم خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی شرجیل امام کے ضمانت کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت آئندہ 26 مارچ2022 کواپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔

وہیں دہلی فسادات کے ملزم میران حیدر کی ضمانت کی درخواست پر عدالت 25 مارچ کو فیصلہ دے سکتی ہے۔

اس سے قبل بھی عدالت نے جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کے ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

شرجیل کے خلاف دہلی کی دیگر عدالتوں میں بھی مقدمات زیر التوا ہیں۔ وہ دو سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں بند ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرکڑڈوما کورٹ نے دہلی فسادات کی سازش کے ملزم عمر خالد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر ٹال دیا ہے۔

استغاثہ کی جانب سے ملزم کی ضمانت کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت میں کچھ نوٹ داخل کیے گئے ہیں۔ ان کا مطالعہ کرنے کے لیے عدالت نے پیر کو فیصلہ نہیں سنایا۔ اب فیصلہ 23 ​​مارچ کو سنایا جائے گا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب عدالت نے عمر خالد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر کیا ہے۔

فروری 2020 میں، شمال مشرقی دہلی میں فسادات میں 53 افراد ہلاک ہوئےتھے جب کہ 700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ دہلی پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ فسادات ایک سازش کے تحت انجام پائے تھے۔