دہلی فسادات: دیپک یادو کو پانچ سال کی سزا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
دہلی فسادات: دیپک یادو کو پانچ سال کی سزا
دہلی فسادات: دیپک یادو کو پانچ سال کی سزا

 


 آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی فسادات کے معاملات کی سماعت کرنے والی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو اس معاملے میں پہلی سزا سناتے ہوئے دیپک یادو کو 73 سالہ خاتون کے گھر کو جلانے کے معاملے میں پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ایک شخص کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ دہلی فسادات کیس میں یہ پہلی جیل کی سزا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج وریندر بھٹ نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔ گزشتہ ماہ عدالت نے دنیش یادو کو دفعہ 143 ، 147 (فساد کی سزا)، 148 (مہلک ہتھیار سے فساد)، 457 (گھر میں گھسنا)، 392 (ڈکیتی)، 436 کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

آئی پی سی کی دفعہ 149 کے ملزم قرار دیا گیا ہے۔ اسے غیر قانونی تنظیم کا رکن ہونے اور فسادات اور ڈکیتی میں حصہ لینے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

اس پر ایک معمر خاتون منوری کے گھر کو جلانے کا بھی الزام تھا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یادو کو 8 جون 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ان کے پاس استغاثہ کے کیس کو ثابت کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے یادیو کے خلاف گزشتہ سال 3 اگست کو الزامات طے کیے تھے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران یادو نے بے قصور ہونے کا اعتراف کیا اور بے گناہی کا دعویٰ کیا۔ فروری 2020 میں دہلی میں فسادات ہوئے جس میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔