دہلی: آج میٹرو اور بسوں میں محدود مسافروں کی پابندی کا خاتمہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2021
دہلی کی زندگی میں مزید تیزی
دہلی کی زندگی میں مزید تیزی

 

 

نئی دہلی:لاک ڈاون کو مرحلہ وار طور پر ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی حکومت نے مزید چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی رہنما ہدایات کے مطابق آج سے میٹروکی تمام سیٹوں پر مسافربیٹھ کر سفرکرسکیں گے لیکن کوچ کے اندرکھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پیغام صاف ہے کہ زندگی ڈگر پر لوٹ رہی ہے ۔

 کورونا دورکے بعد مسافروں کو ایک سیٹ کو چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔دہلی میٹرونے یہ وضاحت پرنٹ، ڈیجیٹل اورالیکٹرانک میڈیا کے کچھ حصوں میں آئی ان خبروں کے بعد دیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ دہلی میٹرو پیرسے اپنی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ سروس کاآپریشن کرے گی۔

 ڈی ایم آرسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پیر سے فی کوچ زیادہ سے زیادہ 50 مسافروں کو ہی سفرکرنے کی اجازت ہوگی کیونکہ کورونا سے پہلے کوچ میں کھڑے ہوکر اورسیٹ پر بیٹھ کر سفرکرنے والوں کی تعدادتقریباً 300 ہوجاتی تھی۔

میٹرونے یہ بھی کہا ہے کہ تمام مسافروں کے جسم کی حرارت کی جانچ، ان کے سامان کوسینیٹائز کرنے اورمسافروں کی جانچ کے سبب میٹرواسٹیشنوں کے باہرمسافروں کوطویل قطاروں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، لیکن حکومت کے کورونا سے متعلق ہدایات کی پیروری کرناضروری ہے۔ڈی ایم آرسی نے ایک بار مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ضروری ہونے پر ہی میٹرو سے سفرکریں اورکورونا سے متعق ہدایات کی پیروی کریں۔