دہلی: نوپور شرما کودھمکی کا الزام،ستپال تنورگرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2022
دہلی: نوپور شرما کودھمکی کا الزام،ستپال تنورگرفتار
دہلی: نوپور شرما کودھمکی کا الزام،ستپال تنورگرفتار

 

 

نئی دہلی: بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو دھمکی دینے کے معاملے میں دہلی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

پولیس نے جمعہ کو ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت نواب ستپال تنور کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ طور پر ستپال کا تعلق بھیم آرمی سے ہے اور اس نے نوپورشرماکی زبان کاٹنے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا تھا۔

دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو دھمکی دینے کے معاملے میں تنورکو گرفتار کیا۔

ملزم کی شناخت نواب ستپال تنور کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ گروگرام کے کھنڈسا گاؤں کا رہنے والا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل میں بحث کے دوران بی جے پی کی اس وقت کی قومی ترجمان نوپور شرما نے مبینہ طور پر پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

اس کے بعد نوپور شرما کو کچھ افراد اور تنظیموں کی طرف سے مسلسل قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

دہلی پولیس نے نوپور شرما کی شکایت کی بنیاد پر اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

اب اس معاملے میں دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گروگرام سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

اب دہلی پولیس ملزم کو آج یعنی جمعہ کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ مانگ سکتی ہے۔

واضح ہوکہ نوپور شرما کو سال 2015 میں، بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران اروند کیجریوال کے خلاف نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے امیدوار کے طور پر کھڑا کیا تھا۔