دہلی : مارکیٹ اور مال آڈ-ایون کی بنیادوں پر کھیلیں گے، کیجریوال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-06-2021
دہلی والوں کےلئے بڑی خبر
دہلی والوں کےلئے بڑی خبر

 

 

 دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت کم ہونے کے بعد لاک ڈاؤں میں مزید رعایتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ قومی راجدھانی میں لاک ڈاؤں جاری رہے گا مگر اس دوران مزید رعایتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ اور مالز آڈ-ایون کی بنیادوں پر کھولے جا سکیں گے۔ کیجریوال نے

معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نجی دفاتر کو 50 فیصد عملہ کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر گروپ اے کے ملازمین کی 100 فیصد اور گروپ بی کے ملازمین کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

کیجریوال نے اپنے بیان میں بتایا کہ دہلی میں پیر کے آگے بھی لاک ڈاؤن جاری رہے گا، لیکن کافی رعایت دی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بازار، مال کو آڈ-ایوین (طاق-جفت) کی بنیاد پر صبح 1 بجے سے شام 8 بجے تک کھولا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید رعایتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں اور ضروری سامان کی دکانیں روزانہ کھلیں گی۔

علاوہ ازیں دہلی میٹرو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جا رہی ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری دفاتر میں گروپ اے افسران 100 فیصد اور باقی اس کے نیچے والے 50 فیصد افسر کام کریں گے۔

ضروری خدمات میں 100 فیصد ملازمین کام کریں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’ماہرین کے ساتھ بات کر کے یہ طے کیا گیا ہے کہ آئندہ لہر میں 37 ہزار کیسوں کا عروج مان کر تیاری شروع کی جائے۔ 420 ٹن آکسیجن کی اسٹوریج صلاحیت تیار کی جا رہی ہے۔ 25 آکسیجن ٹینکر خریدے جا رہے ہیں اور 64 آکسیجن پلانٹ لگ رہے ہیں۔‘‘