شرجیل امام کی ضمانت پر 26 مئی کو کورٹ میں سماعت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-05-2022
شرجیل امام کی ضمانت پر 26 مئی کو کورٹ میں سماعت
شرجیل امام کی ضمانت پر 26 مئی کو کورٹ میں سماعت

 

 

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم رہنما شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر 26 مئی کو سماعت کرے گا، جس میں عبوری ضمانت طلب کی گئی ہے۔

۔ 2019 اور 2020 میں سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اور جامعہ کے علاقے میں اس کی طرف سے کی گئی مبینہ اشتعال انگیز تقریروں کے معاملے میں کیس کورٹ میں زیرالتواہے۔

سخت دفعات کے تحت شرجیل امام کے خلاف کیس درج ہیں جن میں ملک سے بغاوت کا معاملہ بھی ہے۔

شرجیل امام نے ملک سے بغاوت کے تمام مقدمات میں التوا کی کارروائی کو روکنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی ہے۔