دہلی حکومت کا تنازعہ، سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دہلی حکومت کا تنازعہ، سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ
دہلی حکومت کا تنازعہ، سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

 

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے افسران کے تبادلوں کا معاملہ آئینی بنچ کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سپریم کورٹ نے اشارہ دیا کہ اگر معاملہ پانچ ججوں کی بنچ کو بھیجا جاتا ہے تو بھی 15 مئی تک سماعت مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح کریں کہ دہلی حکومت اہلکاروں پر مکمل کنٹرول کا مطالبہ کر رہی ہے۔ مرکز کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اس معاملے کو سماعت کے لیے آئینی بنچ کے پاس بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس وقت دہلی میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا معاملہ لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ سال مرکزی حکومت کی جانب سے اس معاملے میں ترمیم کے بعد افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا حق ایل جی یعنی لیفٹیننٹ گورنر کے پاس ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز کی جانب سے کہا تھا کہ یہ معاملہ دہلی ایکٹ میں ترمیم سے بھی جڑا ہوا ہے۔