سمپرک کرانتی میں دہلی کی لڑکی کی عصمت دری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2022
سمپرک کرانتی میں دہلی کی لڑکی کی عصمت دری
سمپرک کرانتی میں دہلی کی لڑکی کی عصمت دری

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

بنگلور سے آنے والی یسونت پور نظام الدین سمپرک کرانتی ایکسپریس (12629) کی پینٹری کار میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

 یہ واقعہ جمعہ کی رات 9 سے 10 بجے کے درمیان ہردا-اٹارسی کے درمیان پیش آیا۔ متاثرہ خاتون دہلی کی رہنے والی ہے اور وہ ٹرین سے اپنے گھر جا رہی تھی۔

 اس معاملے میں جی آر پی نے بھوپال اسٹیشن پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ ملزم پینٹری کار کا منیجر بتایا جاتا ہے۔ زیادتی کے بعد ملزم نے 21 سالہ متاثرہ کو چلتی ٹرین سے پھینکنے کی دھمکی بھی دی۔۔۔