دہلی:سبسڈی مانگنے والوں کو ہی ملے گی مفت بجلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دہلی:سبسڈی مانگنے والوں کو ہی ملے گی مفت بجلی
دہلی:سبسڈی مانگنے والوں کو ہی ملے گی مفت بجلی

 

 

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے راجدھانی میں بجلی سبسڈی کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال دارالحکومت میں دی جانے والی بجلی کی سبسڈی یکم اکتوبر 2022 سے تبدیل کر دی جائے گی۔اب سبسڈی ان لوگوں کو دی جائے گی جو اس کا مطالبہ کریں گے۔

درحقیقت، دہلی میں سستی بجلی اختیاری ہوگی، یعنی اگر کوئی بجلی صارف بجلی سبسڈی چاہتا ہے، تو اسے سبسڈی والی مفت بجلی ملے گی۔ لیکن اگر کوئی خود کو صاحب حیثیت سمجھتا ہے تو وہ دہلی حکومت کو بتا سکتا ہے کہ وہ بجلی کی سبسڈی نہیں چاہتا اور عام شرح پر بجلی استعمال کر سکتا ہے۔

بتا دیں کہ دہلی میں اقتدار میں آنے کے بعد سے عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کے لوگوں کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دے رہی ہے۔

صارفین کو فی الحال 200 یونٹ تک کوئی بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب کہ 201 سے 400 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے پر 800 روپے سبسڈی ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور طبقے کے لوگوں کو بڑی راحت مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متوسط ​​طبقے کے لوگ بھی اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔