دہلی:21 کلو گانجے کے ساتھ معروف بھوجپوری سنگر گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
دہلی:21 کلو گانجے کے ساتھ معروف بھوجپوری سنگر گرفتار
دہلی:21 کلو گانجے کے ساتھ معروف بھوجپوری سنگر گرفتار

 

 

نئی دہلی: مغربی ضلع کے نارکوٹکس اسکواڈ کی ٹیم نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے 21 کلو سے زیادہ گانجہ برآمد ہوا ہے۔

ملزم بھوجپوری گلوکار ہے اور اس نے 100 سے زیادہ گانے گائے ہیں۔ پولیس نے اندرا پوری پولیس اسٹیشن میں این سی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ گانجہ کہاں سے لایا تھا اور کس کو بیچنے والا تھا۔ مغربی دہلی کے ڈی سی پی گھنشیام بنسل کے مطابق، 10 اگست کو نارکوٹکس اسکواڈ کی ٹیم کو ایک خاص اطلاع ملی تھی کہ ایک منشیات فروش ونے شرما اندرا پوری کے ٹوڈا پور گاؤں میں کسی سے ملنے آئے گا۔

ٹیم نے ٹوڈا پور کے قریب جال بچھا دیا اور تقریباً 10:30 بجے ایک شخص کو دیکھا گیا، جس کی شناخت مخبر نے ونے کے نام سے کی۔ ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔

پوچھ گچھ پر، اس کی مکمل شناخت 31 سالہ ونئے شرما کے طور پر ہوئی، جس کا تعلق بہار کے سیوان سے ہے۔ اس کے پاس سے 21 کلو سے زیادہ گانجہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ونے ایک مشہور بھوجپوری گلوکار ہیں، جنہوں نے 100 سے زیادہ گانے گائے ہیں۔