نئی دہلی:150 الیکٹرک بسیں شروع، تین دن مفت سفر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-05-2022
نئی دہلی:150الیکٹرک بسیں شروع، تین دن مفت سفر
نئی دہلی:150الیکٹرک بسیں شروع، تین دن مفت سفر

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے 24مئی2022 کوقومی دارالحکومت دہلی کے اندرا پرستھ ڈپو سے 150 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی اور اگلے تین دنوں تک ان بسوں میں مفت سفر کا اعلان بھی کیا۔

کیجریوال نے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے ساتھ بیڑے کو ہری جھنڈی دکھائی اور اندرا پرستھ ڈپو سے راج گھاٹ تک الیکٹرک بس میں سواری بھی کی۔

کیجریوال نے اس موقع پرکہا کہ آج کا دن خوشی کا دن ہے، میں خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ دہلی کے لوگ بھی خوش ہوں گے۔ آج 150 الیکٹرک بسیں دہلی کی سڑکوں پر آگئی ہیں۔ میں نے بس میں مختصر سواری بھی کی ہے۔ یہ بس جہاں بہت خوبصورت ہے، وہیں یہ آرام دہ بھی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نے اگلے تین دنوں کے لیے سواریوں کو مفت کر دیا ہے۔ الیکٹرک بسیں آلودگی کو کم کریں گی۔

 

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ایک ماہ کے بعد مزید 150 بسیں شامل کی جائیں گی۔ کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت کو کل 11,000 بسوں کی ضرورت ہے۔ آج ہم نے 7,200 کا ہندسہ حاصل کر لیا ہے، جو دہلی کی تاریخ میں بسوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ہم 600-700 سی این جی بسیں بھی خریدیں گے۔ ہمارا ہدف دہلی کی سڑکوں پر ایک سال میں 2000 الیکٹرک بسیں چلانے کا ہے۔

دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر ونے کمار سکسینہ کی تقرری پر کیجریوال نے کہا کہ وہ دہلی کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔