دہلی میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-08-2021
دہلی میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
دہلی میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 

 

نئی دہلی

دہلی میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ راجدھانی میں چند گھنٹوں میں 139 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں، پانی جمع ہوگیا۔جس کی وجہ سے نقل و حرکت میں دشواری ہوئی۔

جمعہ کی رات اور ہفتہ کی صبح کے درمیان ، دہلی میں پچھلے 11 سالوں میں سب سے زیادہ 138.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے قبل 20 اگست 2010 کو 110 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ، حالانکہ اگست کے مہینے کا آل ٹائم ریکارڈ 2 اگست 1961 کا ہے ، اس دن 184 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی

۔ 14 سال قبل 2 اگست 2007 کو 166.6 ملی میٹر بارش ہوئی جو اس کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے دہلی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے پارہ بھی گر گیا ہے۔

یہاں کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک آگیا ہے۔ تاہم اگلے دو دنوں میں موسم پہلے کی طرح خشک رہے گا۔ اس کی وجہ سے گرمی اور نمی ایک بار پھر لوگوں کو پریشان کرے گی۔

اگست میں مانسون کا یہ تیسرا وقفہ ہوگا۔ یہ چار پانچ دن تک ہو سکتا ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔