نئی دہلی: جمنا میں چار لڑکے ڈوبے، ایک کی لاش برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-04-2022
نئی دہلی: جمنا میں چار لڑکے ڈوبے، ایک کی لاش برآمد
نئی دہلی: جمنا میں چار لڑکے ڈوبے، ایک کی لاش برآمد

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 قومی راجدھانی میں دریائے جمنا میں چار بچے ڈوب گئے۔ 16 گھنٹے بعد ایک بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

 جب کہ باقی تین بچوں کی تلاش جاری ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی شام 3.30 بجے پیش آیا۔ بچوں کی شناخت محمد علی (11)، ساحل (13) فرمان (13) اور ریحان (13) کے طور پر ہوئی ہے۔

فرمان کی لاش بدھ کی شام تقریباً 5 بجے جمنا میں کیچڑ میں پھنسی ہوئی ملی۔

جب کہ دیگر تین تاحال لاپتہ ہیں۔

پولیس کے مطابق چاروں بچے کالندی کنج کے رہنے والے تھے اور  جمنا کے کنارے کھیلنے گئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ بچے پانی کے اندر کھیلنے گئے ہوں گے۔ اور جمنا ندی میں بہہ گئے۔

تلاشی مہم دہلی پولیس اور دہلی فائر سروس کی مدد سے بوٹ کلب کے عملے کے ساتھ شروع ہوئی۔ باقی تین لڑکوں کی تلاش جاری ہے۔