دہلی : ڈینگو سے صحت مند ی کے بعد بلیک فنگس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-11-2021
دہلی : ڈینگو  سے صحت مند ی کے بعد بلیک فنگس
دہلی : ڈینگو سے صحت مند ی کے بعد بلیک فنگس

 

 

نئی دہلی : دہلی میں ایک 49 سالہ ڈینگی مریض کے صحت یاب ہونے کا ایک غیر معمولی کیس بلیک فنگس کے مہلک انفیکشن سے متاثر ہوا ہے۔ اندرا پرستھ اپولو اسپتال نے ہفتہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

اسپتال نے کہا کہ گریٹر نوئیڈا کا رہنے والا طالب محمد ڈینگو کا شکار ہو گیا تھا۔

 اسپتال میں علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھر چلے گئے تھے۔ لیکن تقریباً 15 دن کے بعد وہ اسپتال واپس آئے اور ایک آنکھ کی بینائی ختم ہونے کی شکایت کی۔اسپتال کے سینئر ای این ٹی کنسلٹنٹ ڈاکٹر سریش سنگھ ناروکا کے مطابق تحقیقات کے دوران وہ میوکورمائکوسس کا شکار پایا گیا۔

پیر کو جاری شہری رپورٹ کے مطابق ڈینگو میں 6 نومبر تک اس سیزن میں نو اموات اور کل 2,708 ڈینگو کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ جو کہ اسی عرصے کے لیے 2017 کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

 نومبر کے پہلے ہفتے میں 1,170 سے زیادہ کیسز درج کیے گئے۔ ڈینگو تیز بخار کے ساتھ ہوتا ہے اور اس وجہ سے، ڈاکٹروں کو لگتا ہے کہ لوگوں کو شبہ ہو سکتا ہے کہ انہیں کورونا ہو گیا ہے۔ ڈینگو مچھر کے لاروا صاف اور کھڑے پانی میں افزائش پاتے ہیں، جبکہ ملیریا کے مچھر گندے پانی میں بھی پروان چڑھتے ہیں۔

 ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں، اپولو اسپتال نے کہاکہ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک 49 سالہ شخص میں ڈینگو سے صحت یاب ہونے کے بعد میوکورمائکوسس کے اثرات کو پایا۔ اپولو اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ ڈینگو کے بعد بلیک فنگس ایک نیا مشاہدہ ہے۔ اس لیے ڈینگو کی حالیہ تاریخ والے مریضوں کو اپنی صحت کے بارے میں فعال طور پر اپ ڈیٹ رہنا چاہیے اور کسی بھی نئی علامات کے عیاں ہوتے ہی فوراً صحت کے ماہر سے مشورہ کرنا چاہیے۔