استاد بسم اللہ خان کی یاد میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2021
روگرام میں دہلی سے اشوک چورسیا، راجیندر پرسننا، ممبئی سے شلیش بھاگوت اور اتر پردیش سے چندر کانت پرساد نے دلفریب شہنائی بجا کر پروگرام کو پررونق بنایا
روگرام میں دہلی سے اشوک چورسیا، راجیندر پرسننا، ممبئی سے شلیش بھاگوت اور اتر پردیش سے چندر کانت پرساد نے دلفریب شہنائی بجا کر پروگرام کو پررونق بنایا

 

 

بنارس

ہندو یونیورسٹی اومکار ناتھ ٹھاکر آڈیٹوریم میں معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کے 105 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سہ روزہ شہنائی مہوتسو کا انعقاد کیا گیا. پروگرام کے آج دوسرے دن ملک کے نامور شہنائی فنکاروں نے شہنائی بجا کر بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا 

مرکزی وزارت برائے ثقافت کی جانب سے منعقد ہونے والے آزادی امرت مہوتسو استاد بسم اللہ خان پر مرکوز رہا سہ روزہ مہوتسو میں تقریباً چاری گھنٹہ شہنائی بجا کر استاد بسم اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا. اس پروگرام میں بنارس ہندو یونیورسٹی کا کلا منچ اور سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دہلی کا خصوصی تعاون رہا دونوں کے مشترکہ کاوشوں سے ملک کے نامور شہنائی کے فنکاروں نے دلکش انداز میں شہنائی کے فن سے عوام کو مسحور کیا 

آج دوسرے دن پروگرام کی ابتدا چار بجکر 30 منٹ پر ہوئی جسکے بعد یہ سلسلہ تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہا. پروگرام میں دہلی سے اشوک چورسیا، راجیندر پرسننا، ممبئی سے شلیش بھاگوت اور اتر پردیش سے چندر کانت پرساد نے دلفریب شہنائی بجا کر پروگرام کو پررونق بنایا. اس موقع پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے مختلف پروفیسر و طلباء و طالبات موجود رہے اور فنکاروں کے فن سے لطف اندوز ہوئے.