کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی،اموات بھی کم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-07-2021
کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی،اموات بھی کم
کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی،اموات بھی کم

 

 

نئی دہلی

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 500 سے کم افراد کی موت ہو ئی ہے ۔ کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد جمعرات کو 507 درج کی گئی جبکہ آج یہ تعداد 483 رہی ۔ بدھ کے روز وباء سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد 3،998 درج کی گئی تھی ۔

دریں اثنا جمعرات کو 54 لاکھ 76 ہزار 423 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 030 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35،342 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 93 ہزار 062 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 740 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ چار لاکھ 68 ہزار 079 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز3881 کم ہوکر چار لاکھ پانچ ہزار 513 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران 483 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 19 ہزار 470 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 574 کم ہو کر 97513 رہ گئے ہیں۔

دریں اثنا ریاست میں 7756 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6016506 ہوگئی ہے ، جبکہ 120 مریضوں کی موت ہونےسے مرنے والوں کی تعداد 131038 ہوگئی ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جمعرات کی شام تک کورونا انفیکشن کے49نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14,35,720 ہوگئی اور ایک مریض کی موت کے ساتھ مرنے والوں کا اعدادوشمار 25,040 تک پہنچ گیا۔

راجدھانی میں فعال معاملوں کی تعداد اب 585 رہ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق راجدھانی میں انفیکشن کی شرح معمولی بڑھ کر 0.08ہوگئی ہے، جو بدھ سے معمولی کم اور اموات کی شرح 1.74فیصد پر برقرارہے جبکہ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 585رہ گئی ہے۔

دہلی میں مذکورہ مدت میں ایک مریض کی موت سے اموات کا اعداد و شمار بڑھ کر 25040ہوگیا۔دہلی مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔اس دوران ، دہلی میں مزید 29 مریضوں نے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کو شکست دی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،10،095 ہوگئی ہے۔

دہلی میں ، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 58،502 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس میں 45،892 آر ٹی پی سی نمونے اور 12،610 ریپڈ اینٹی جن نمونے شامل ہیں۔ دارالحکومت میں اب تک کل 95،03،203 ڈوز لگ چکی ہیں ۔