سہارن پور میں گزشتہ روز کورونا سے 13 اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
سہارن پور میں کورونا نے پچھلے 24 گھنٹے میں 13 افراد کو موت کی نیند سلا دیا
سہارن پور میں کورونا نے پچھلے 24 گھنٹے میں 13 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

 

 

سہارن پور

کورونا سونامی نے اب اتر پردیش کے چھوٹے بڑے ہر شہر میں دستک دینی شروع کر دی ہے۔ ریاست کے تاریخی سہارن پور میں کورونا نے پچھلے 24 گھنٹے میں 13 افراد کو موت کی نیند سلا دیا ، جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں ۔ مرنے والے تمام لوگ کووڈ اسپتال سرکاری میڈیکل کالج میں زیر علاج تھے ۔ کورونا سے مرنے والوں میں نو سہارن پور کے، دو شاملی کے اور دو ہریدوار کے ہیں۔ دوسری طرف ایک ہی دن میں 546 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آنے سے ضلع انتظامیہ اور میڈیکل محکمے کے ہاتھ پاؤں پھولنا شروع ہو گیۓ ہیں ۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ پازیٹو آئے لوگوں میں 22 ڈسٹرکٹ جیل کے، 23 پیرا ماؤنٹ کالونی کے، 16 بیتیا کے، 15 بناکھیڑی کے، ایک ملازم سی ایم او دفتر کا، 23 لوگ دیوبند کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سرساوا، نانوتا، رام پور منیہارن، کے لوگ بھی انفیکشن کی زد میں آئے ہیں۔ سہارن پور میں زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2713 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 164 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 28 اموات کورونا کی دوسری لہر میں ہوئی ہیں جبکہ 136 اموات پچھلے سال ہوئی تھیں۔