کورونا سے نمٹنا ہماری پہلی ترجیح : ممتا بنرجی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
ممتا بنرجی
ممتا بنرجی

 

 

کلکتہ

کابینہ کے وزرا کی حلف برداری کے بعد ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ عوام نے جو ذمہ داریاں دی ہیں ہم اس کو پورا کریں گے ۰ریاست کے عوام کے ہم شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ْخارج کرتے ہوئے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے اس لئے ہم دل و جان سے عوام کےلئے کام کریں گے ۔یہ فیصلہ ریاست کی ترقی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ ریاست کے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے اس لئے مذہب ، ذات پات اور نسل سے اوپر اٹھ کر ریاست کے ہر ایک شہری کی ترقی کےلئے کام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ریاست کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو 95فیصد پورا ہے ۔اس مرتبہ چیف سکریٹری ، ہوم سکریٹری ، فائننس سیکرٹری ، انڈسٹری سکریٹری اور دیگر سکریٹریوں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔تاکہ ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جاسکے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت کورونا سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔اس کے بعد ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے ۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ کورونا کے علاج کےلئے 30ہزار اضافی بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینٹ وائیرس نے ایک راستہ دکھایا ہے۔مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے ریاست کو کورونا سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔ لہذا ہم مرکز سےمطالبہ کررہے ہیںدوائیوں اور آکسیجن اور دیگر طبی ساز و سامان پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے ۔

میں تمام شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتی ہوں ، ریاستی محکمہ خزانہ کے ذریعہ گرانٹ کی رقم کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ ریاست میں یومیہ 550ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے مگر ہمیں صرف 300میٹرک ٹن آکسیجن مل رہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین دینے کے اپنے عہد پر قائم ہے مگر مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں مل رہا ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے تین کروڑ ویکسین کی مانگ رکھی تھی مگر ہمیں صرف ایک لاکھ ویکسین مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلا ڈوز لیا ہے انہیں دوسرا ڈو ز دینا ضروری ہے ۔بنگال میں ویکسین کی قلت ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں مرکزی حکومت کے تعاون کے بغیر ہم جیت حاصل نہیں کرسکتے ہیں ۔

ممتابنرجی نے کہاکہ ہم مکمل لاک ڈائون کے حق میں نہیں ہیں ، اس سے بڑے پیمانے پر لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔ہم کچھ پابندیوں کو عاید کریں گے تاکہ بازارا اور مارکیٹ میں بھیڑ بھاڑ کو کم کیا جاسکے ۔اس کئے متعینہ وقت کےلئے دوکانیں اور مارکیٹ کھلیں گے۔دفاتراوردیگر کمرشیل سرگرمیاں 50فیصد صلاحیتوں کے ساتھ جاری رہیں گے ۔ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔۔

(ایجنسی ان پٹ)