متوفی ملیالی بلاگر ریفا مہنو کے شوہرحراست میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
متوفی ملیالی بلاگر ریفا مہنو کے شوہرحراست میں
متوفی ملیالی بلاگر ریفا مہنو کے شوہرحراست میں

 


ترواننت پورم جمعرات کو کیرالہ میں کوزی کوڈ پولیس نے بلاگر ریفا مہنو کے شوہر مہناز کو حراست میں لے لیا۔رفا مہنو نے خودکشی کر لی۔

اپنی نابالغ بیوی کی 'خودکشی' کی قانونی تحقیقات کے حصے کے طور پر، مہناز کے خلاف پاکسو (POCSO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ان کے والدین اور دیگر کے خلاف کارروائی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ریفا اور مہناز کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی اور ان کی شادی کو تین سال قبل ہوئی تھی۔

ولاگریکم مارچ2022 کو دبئی میں مردہ پائی گئی تھی، جہاں وہ اپنے شوہر مہناز اور اپنے دو سالہ بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں۔

بعد ازاں لاش کو وہاں سے لایا گیا اور کوزی کوڈ کی ایک مسجد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تاہم، ریفا کے والدین نے اپنی بیٹی کی پراسرار موت پر شکایت درج کرائی، جس کے بعد کاسرگوڈ کی مقامی پولیس نے ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

12 مئی2022 کو ان کی لاش کو نکال کر جانچ کے لیے بھیج دیا گیا۔

اس دوران ہائی کورٹ نے مہناز کی گرفتاری روک دی۔ ان پر اپنی بیوی کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔

مہنازعدالت کے ذریعے گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہا، لیکن اب کیس پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 21 سالہ ریفا اپنے شوہر کے ساتھ فوٹو شیئرنگ ایپ پر باقاعدگی سے نظر آتی تھیں۔

لاش ملنے سے ایک دن پہلے پوسٹ کی گئی ریفا کی آخری ویڈیو میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں تھیں۔