بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی یاد میں 3 روزہ شہنائی فیسٹیول

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2021
بھارت رتن استاد بسم اللہ خان
بھارت رتن استاد بسم اللہ خان

 

 

وارانسی

مرکزی وزارت ثقافت کی جانب سے ہونے والے "آزادی کا امرت مہوتسو " کے زیر اہتمام بنارس ہندو یونیورسٹی کیمپس وارانسی میں آج سے 3 روزہ شہنائی فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 

شہنائی کے بےتاج بادشاہ بھارت رتن استاد بسم اللہ خان کی یاد میں ہونے والے سے اس جشن کو سنگیت ناٹک اکیڈمی اور بنارس ہندو یونیورسٹی مشترکہ طور پر منعقد کر رہی ہے۔ میوزک کی اس شام کا اہتمام بنارس ہندو یونیورسٹی کے پنڈت اوم کار ٹھاکر آڈیٹوریم میں کیا گیا ہے ۔

مرکزی وزارت ثقافت نے ٹویٹر پر اس تقریب کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میوزک کی دل فریب شام کا اہتمام 21 سے 23 مارچ 2021 تک کیا جائے گا۔ پروگرام کے پہلے دن 21 مارچ کو دہلی سے آنے والے تین فنکار جناب دیاشنکر ، جناب وکاس بابو اور جناب جگدیش پرکاش جبکہ اتر پردیش سے فتح علی خان اپنے فن سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔

 

 

پروگرام 21 ، 21 اور 23 مارچ کو شام ساڑھے چار بجے ہوگا ۔ بسم اللہ خان کا شہر بنارس اگلے تین روز تک شہنائی کی محفل کے ذریعہ اس عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کرے گا۔

ملک کے نامور شہنائی فنکار ہرروز تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک بنارس ہندویونیورسٹی کے پنڈت اومکارناتھ ٹھاکر آڈیٹوریم میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ان میں دلی سے دیا شنکر، ممبئی سے شیلیس بھاگوت،کرناٹک سے اودریش بھجانتری اور مغربی بنگال سے احمدعباس خان بھی شامل ہیں۔

آج کی شام کا آغاز دلی کے فنکار دیاشنکر کی پیشکش سے ہوگا اور بسم اللہ خان کے پوتے فتح علی خان بھی اپنے پیشکش دیں گے۔