چپراسی اورڈرائیورکی بیٹیوں نے مودی کو باندھی راکھی باندھی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-08-2022
چپراسی اورڈرائیورکی بیٹیوں نے مودی کو باندھی راکھی باندھی
چپراسی اورڈرائیورکی بیٹیوں نے مودی کو باندھی راکھی باندھی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 وزیر اعظم نریندر مودی نے رکشا بندھن کے مقدس تہوار کو بہت ہی خاص انداز میں منایا۔

رکھشا بندھن کے اس پرمسرت موقع پر چھوٹی بچیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کلائی پر راکھی باندھی۔

وزیر اعظم مودی نے ان لڑکیوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہیں آشیرواد دیا اور انہیں مٹھائی بھی کھلائی۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی کلائی پر راکھی باندھنے والی یہ لڑکیاں وزیر اعظم کے دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کی ہیں۔ یہ بچیاں جھاڑو دینے والوں، چپراسیوں، مالیوں، ڈرائیوروں اور دیگر کارکنوں کی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے بھی ان لڑکیوں سے بات کی۔

انہوں نے ان لڑکیوں سے بہت سی چیزیں پوچھیں مثلاً ان کا نام، وہ کہاں پڑھتی ہیں اور انہیں کیا پسند ہے۔