اے ایم یو میں مختلف کورسوں کے داخلہ امتحانات کی تاریخیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-09-2021
اے ایم یو
اے ایم یو

 

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں مختلف پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور دیگر کورسوں (2021-22) میں داخلے کے لئے علی گڑھ میں ہونے والے ٹسٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق علی گڑھ کے ٹسٹ سنٹروں پر ایم بی اے (ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن) اور بی ووک (پروڈکشن ٹکنالوجی، پالیمر)کا داخلہ ٹسٹ یکم اکتوبر کو صبح نو بجے، ایم اے تاریخ، اور ڈی ووک، کمپیوٹر شو ڈیزائن، بی ووک، فیشن ڈیزائن (یکم اکتوبر، سہ پہر تین بجے)، بی ایف اے، پہلا پیپر (3/اکتوبر، صبح 9بجے) اور دوسرا پیپر (3/اکتوبر، صبح 11:30 بجے)، ایم ایس سی ہوم سائنس، ایم اے عربی، فارسی، سنسکرت، ملیالم، بنگالی اور ایم اے، ای ایل ٹی (3/اکتوبر، صبح 9بجے)، ایم ٹیک، ایگری پروسیسنگ و فوڈ انجینئرنگ، ایم اے انگریزی، اور ڈپلوما، کاسٹیوم ڈیزائن و گارمنٹ ٹکنالوجی (3/اکتوبر، دوپہر 12بجے)، ڈپلوما، سکریٹیریئل پریکٹس، ماسٹرس لائبریری و انفارمیشن سائنس، ایم ایڈ اور بی ایس سی آنرز ایگریکلچر (3/اکتوبر، سہ پہر 3بجے)، ایم ٹیک، کیمیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، میکینیکل انجینئرنگ، ایم آرک، ایم ایس سی/ایم اے اسٹیٹسٹکس، اور ایم آئی آرایم/ایم ایچ آر ایم (4/اکتوبر، صبح نو بجے)، ایم ٹیک سول انجینئرنگ، الیکٹرانکس انجینئرنگ، ایم ایس سی (ایگریکلچر) مائیکروبایولوجی، ایم ووک پروڈکشن ٹکنالوجی، ایم ووک پالیمر و کوٹنگ ٹکنالوجی، ایم ووک فیشن ڈیزائن و گارمنٹ ٹکنالوجی اور بی آر آئی ایم/پی جی ڈی بی ایف (4/اکتوبر، دوپہر 12بجے)، ایم اے سائیکلوجی، ایم ٹیک پیٹرولیم پروسیسنگ، اور بی اے آنرز فارین لینگویجز(4/اکتوبر، سہ پہر 3بجے)، ایم ایس سی/ ایم اے، جغرافیہ (5/اکتوبر، صبح نو بجے)، ایم ایس سی انڈسٹریل کیمسٹری، اور ایم اے پولیٹیکل سائنس/پبلک ایڈمنسٹریشن/ایچ آر/انٹرنیشنل پالیٹکس (5/اکتوبر، دوپہر 12بجے)، پی جی ڈپلوما بزنس مینجمنٹ/ انٹرنیشنل بزنس، اور بی ای ایوننگ، الیکٹریکل، میکینیکل اور سول (5/اکتوبر، سہ پہر تین بجے)، ایم ایس سی بایو کیمسٹری، اور ایم کام (6/اکتوبر، صبح نوبجے)، ایم ایس سی زولوجی، اور ایم اے ایجوکیشن (6/اکتوبر، دوپہر 12بجے)، اور ایم اے ویمنس اسٹڈیز، ایم ایس سی سائبر سیکورٹی و ڈجیٹل فارینسکس، اور بی ایس سی نرسنگ کا داخلہ ٹسٹ 6/اکتوبر کو سہ پہر تین بجے ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ

www.amucontrollerexams.com دیکھیں۔

کسی سوال کے لئے دفتری اوقات میں ہیلپ ڈیسک نمبر 9105533111 یا ای میل آئی ڈی [email protected]

پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔