توکتائی طوفان کا خطرہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
طوفان کا خطرہ
طوفان کا خطرہ

 

 

سمندری طوفان توکتائی کی وارننگ کے پیش نظر آفات سے نمٹنے والی قومی فورس این ڈی آر ایف نے کیرالہ ، کرناٹک، تمل ناڈو ، گجرات اور مہاراشٹر میں 24 ٹیموں کو تعینات کردیا ہے ۔ این ڈی آر ایف کے ڈی جی ، ایس این پردھان نے کہا ہے کہ 29 ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج لکشدیپ اور کیرالہ میں کچھ جگہوں پر کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے ، جبکہ ان میں سے چند مقامات پر انتہائی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے ساحلی اور جنوبی علاقوں، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں بھی اکاّ دکاّ مقامات پر کہیں تیز اور کہیں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے ۔ مغربی بنگال میں ہمالیہ کے ذیلی علاقوں اور سکم میں بھی ایک دو مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔