ریلائنس جیو کی سروس چھوڑ رہے گاہک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 28-11-2021
ریلائنس جیو کی سروس چھوڑ رہے گاہک
ریلائنس جیو کی سروس چھوڑ رہے گاہک

 

 

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو سے لوگوں کی دلچسپی اور کشش اب ختم ہوتی جارہی ہے کیونکہ ستمبر کے مہینے میں 1.90 کروڑ صارفین نے جیو کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

اسی عرصے کے دوران ملک تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد میں بھی 10.8 لاکھ کی کمی واقع ہوئی، جب کہ دوسری سب سے بڑی کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے صارفین کی تعداد میں 2.47 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

ٹیلی کام ریگولیٹری ٹرائی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کے لیے ٹیلی فون صارفین کے لیے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں ریلائنس جیو کے صارفین کی تعداد میں ایک کروڑ 90 لاکھ 23 ہزار 618 کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے بعد اس کے صارفین کی کل تعداد 4.29 فیصد کم ہو کر تقریباً 42.5 ملین رہ گئی۔ اس دوران ووڈا آئیڈیا کے صارفین کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار 806 یعنی 0.40 فیصد کم ہوکر تقریباً 27 کروڑ رہ گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )