ملک میں 81.85 کروڑ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2021
ملک میں 81.85 کروڑ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی
ملک میں 81.85 کروڑ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی

 

 

نئی دہلی: ملک گیر کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک 81.85 کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے منگل کو یہاں کہا کہ کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسزایک فیصد سے بھی کم یعنی 0.92 فیصد ہیں۔ یہ شرح مارچ 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔

اس وقت ملک میں کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز 3،09،575 ہیں۔ یہ گزشتہ 184 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26،115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.75 فیصد ہے۔

یہ مارچ 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34،469 مریضوں کی صحت یابی کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3،27،49،574 ہوگئی ہے۔

وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 55 کروڑ 50 لاکھ 35 ہزار سے زائد کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1413951 کووڈ ٹسٹ کئے گئے۔ (ایجنسی ان پٹ)