بائیس کروڑ درخواستیں، صرف 7 لاکھ کوسرکار نےنوکریاں دیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
بائیس کروڑ درخواستیں آئیں، صرف 7 لاکھ کوسرکار نےنوکریاں دیں
بائیس کروڑ درخواستیں آئیں، صرف 7 لاکھ کوسرکار نےنوکریاں دیں

 

 

نئی دہلی: نوکریوں میں کٹوتی کو لے کر اپوزیشن کے الزامات کے درمیان حکومت نے پارلیمنٹ میں بتایا ہے کہ 2014 سے مرکزی حکومت میں 7 لاکھ 22 ہزار 311 عہدوں پر نوکریاں دی گئی ہیں۔

ایک تحریری جواب میں، وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس مدت کے دوران ملازمتوں کے لیے 22 کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

تحریری جواب کے مطابق سال 2014-15 میں ایک لاکھ 30 ہزار 423 افراد کو نوکریاں ملیں۔ 2015-16 میں ایک لاکھ 11 ہزار 807، 2016-17 میں ایک لاکھ ایک ہزار 333، 2017-18 میں 76 ہزار 147، 2018-19 میں 38 ہزار 100، 2019-20 میں ایک لاکھ 47 ہزار 96، 2020-18 میں 78 ہزار 555 نوکریاں اور 2021-2022 میں 38 ہزار 850 لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اپوزیشن بے روزگاری اور مہنگائی کو لے کر حکومت پر مسلسل سوالات اٹھا رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی ہر ایک سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی۔

اپوزیشن کے جارحانہ موقف کی وجہ سے پارلیمنٹ میں تعطل کا شکار ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کیا، ’’راجہ‘‘ نے 57 ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کیا اور 23 ارکان پارلیمنٹ کو مہنگائی اور بے روزگاری پر سوال پوچھنے پر معطل کردیا۔ جمہوریت کے مندر میں راجہ سوالوں سے ڈرتا ہے لیکن ہم آمروں سے لڑنا جانتے ہیں۔