کووین پورٹل:15 کروڑ ہندوستانیوں کی ذاتی تفصیلات لیک ہونے کی خبرغلط

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
حکومت نے کی تردید
حکومت نے کی تردید

 

 

نئی دہلی :مرکز نے  کووڈ۔19 ویکسی نیشن مہم کے لئے کووین پورٹل پر اپنا اندراج کرانے والے تقریباً 15 کروڑ ہندوستانیوں کے ڈیٹا بیس کے مبینہ ڈیٹا لیک ہونے کی میڈیارپورٹس کو مسترد کردیاہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "یہ اطلاعات جعلی ہیں۔ ویکسین ایڈمنسٹریشن کے بااختیار گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر آر ایس شرما نے کہا کہ ’’ہماری توجہ سوشل میڈیا پر کووین سسٹم کی مبینہ ہیکنگ کے بارے میں چلنے والی خبروں کی طرف مبذول ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حفاظتی ٹیکوں کے تمام ڈیٹا کو ایک محفوظ اور ڈیجیٹل ماحول میں اسٹور کرتا ہے۔ یہ اپنے مخصوں سسٹم سے باہر کسی بھی ادارہ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فائدہ اٹھانے والوں کے جیو لوکیشن جیسے لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔