کووڈ:وزیر اعظم نے چار ریاستوں کےوزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

 نئی دہلی

ملک میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے پنجاب، کرناٹک، بہار اور اتراکھنڈ کے وزرائےاعلیٰ کے ساتھ فون پر بات کی اور کووڈ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں کے دوران جناب نریندر مودی نے اِس معاملے پر دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بھی فون پر بات چیت کی ہے۔ بات چیت میں وزیر اعظم نے متعلقہ ریاستوں میں صحت سے متعلق سہولیات اور ویکسینیشن کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا ۔ ان میں تمل ناڈو، جھارکھنڈ، اڈیشہ، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور سکم کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔