کورونا کی بوسٹر ڈوز10اپریل سے دستیاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-04-2022
 کورونا کی بوسٹر ڈوز10اپریل سے دستیاب
کورونا کی بوسٹر ڈوز10اپریل سے دستیاب

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے وہ لوگ جنہوں نے دوسری خوراک لی ہے اور 9 ماہ مکمل ہو چکے ہیں وہ بوسٹر خوراک حاصل کر سکیں گے۔

10 اپریل سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا کی بوسٹر ڈوز حاصل کر سکیں گے۔

بوسٹر خوراک تمام نجی ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔

وزارت صحت نے کہا کہ سرکاری امیونائزیشن مراکز کے ذریعے پہلی اور دوسری خوراک کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے گروپ کے لیے بوسٹر ڈوز کے لیے مفت ویکسینیشن پروگرام جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں، فرنٹ لائن کارکنوں اورساٹھ سال سے زائد عمر کے گروپوں کو 2.4 کروڑ سے زیادہ بوسٹر خوراکیں دی گئی ہیں۔

ملک کی تمام  پندرہ سال سے زائد عمر کی آبادی میں سے تقریباً 96 فیصد نے کم از کم ایک کورونا ویکسین حاصل کی ہے جب کہ تقریباً 83 فیصد نے دونوں خوراکیں لی ہیں۔

وہیں12 سے 14 سال کی عمر کے 45 فیصد لوگوں نے بھی پہلی خوراک لی ہے۔